بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان فنکارفواد خان کے پیغام پرہندوانتہاپسند آگ بگولہ ،بڑامطالبہ کردیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈمیں شہرت پانے والے پاکستانی فنکارفواد کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔پاک بھار ت کشیدگی کے تنازعہ کے بعد بھارتی انتہاپسند ہندوپاکستانی فنکاروں کے فن کے پیچھے پڑ گئے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی انتہاپسند ہندوتنظیم اب فواد خان کوامن پسند پیغام پربھی غصہ کھاگئے ہیں ۔پاکستانی اداکار فواد خان نے ایک بیان جاری کیا کہ جس میں انہوں نے وضاحت کی کہ کچھ روزقبل کے واقعات پرانہوں نے کوئی پیغام نہیں جاری کیابلکہ وہ توقیام امن کےلئے دعاگوہیں اورپاک بھارت کے عوام کے ا چھے ہمسایوں اوردوستوں کی طرح رہیں لیکن اس کے برعکس انتہاپسند ہندئوں کی مسلمان دشمنی ٹھنڈی نہیں ہوئی اورانتہاپسندہندئووں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپرفواد خان کے پرامن پیغام کے برخلاف اس کوتنقید کانشانہ بنایاہے اورساتھ فواد خان کےلئے ایک شرط بھی رکھ دی ہے کہ فواد خان مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے بھارتی ہیڈکوارٹرزپرحملے کی کھل کرمذمت کریں اورفوادخان ایسانہیں کرتے تو ان پربھارت میں داخلے پرپابندی لگادی جائے ۔

پاکستان اوربھارت میں کشیدہ صورتحال پیداہونے کے بعد ایک طرف مودی سرکار،بھارتی فوج نے پاکستان پرحملہ کرنے کی دھمکیاں دیں تودوسری طرف بالی ووڈکے کئی فنکاروں نے بھی بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کوکڑی تنقیدکانشانہ بنایااورایسی حرکتیں کی کہ دنیابھرمیں بھارت کاحقیقی چہرہ خود ہی دکھادیاکہ یہ سیکولر بھارت نہیں ہندوازم ہے اورپاکستانی فنکاروں کو بھارت سے نکالنے کے بعد بھی انتہا پسند ہندوؤں اپنی اوچھی حرکتوں سے با ز نہ آئے اوربھارتی کرکٹر مہیندرا سنگھ دھونی پر بننے والی فلم میں سے پاکستانی اداکار فواد خا ن کے سین نکلوادیئے گئے۔ فلم کے ڈائریکٹر نے انتہا پسندوں کے دباؤاور فلم سے فواد خان کے سین نکالنے کی تصدیق کردی ہےاس فلم میں فواد خان ویرات کوہلی کا کردار نبھارہے تھے. بات صر ف پاکستانی فنکاروں تک محدود نہ رہی، بلکہ بھارتی مسلمان فن کار وں کو بھی نشانہ بنایا جانے لگا۔بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کو مسلمان ہو نے کی بنا پر سخت گیر ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے رام لیلہ نامی ڈرامے میں کام کر نے سے روک دیاٹائمز آف انڈیا نے اس پر تبصرہ کیا کہ رام لیلہ میں ، شیو سینا نے راون کا کردارادا کیا تھاجس پرشیوسینانے فلم کی بھارتی سینمائوں میں یہ فلم دکھانے پرانتہائی اقدام کی دھمکی دی تھی جس کے پیش نظرفوادخان کایہ کرکٹروالاسین فلم سے ڈراپ کردیاگیا۔

معروف بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی کو سچ بولنے کی پاداش میں سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے لگیں ہیں۔ لیکن رانی مکھر جی پہلے انڈین حکومت پر برسی لیکن اب پاک فوج کے حق میں بھی آواز اٹھانے لگی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر رانی مکھر جی نے کہا کہ انہیں سچ بولنے پر قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی ہوگا۔ مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رانی مکھر جی کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں بھارتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ میں پاکستان آرمی سے نفرت کرنی شروع کر دوں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان آرمی کے پرامن مشن کی حمایت کرتی ہیں اور جب تک پاکستان آرمی اپنے پر امن مشن میں کامیاب نہیں ہو جاتی وہ حمایت کرتی رہیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…