لاہور (این این آئی )گلوکارہ حمیراارشد نے اپنے سابق شوہر احمد بٹ کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دے دی ۔ حمیرا ارشد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرا سابق شوہر احمد بٹ اپنے ساتھیوں سمیت مسلح ہو کر غازی روڈ پر واقع میرے گھر میں داخل ہوا ،میرے گھر کے ملازمین پر تشدد کیا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں جبکہ احمد بٹ لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے کر فرار ہو گیا۔ احمد بٹ کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کیا جائے ۔