جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی عوام پاکستانی اداکار کی دیوانی نکلی۔۔ کس معروف اداکار کو شاہ رخ خان سے بھی زیادہ مقبولیت حاصل ہے ؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 3  ستمبر‬‮  2016 |

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی عوام پاکستانی اداکار فواد خان کی بے حد دیوانی ہوچکی ہے اور اس کا ایک اور ثبوت اس وقت سامنے آگیا جب بھارتی عوام نے ایک ایوارڈ کے لیے نامور بالی ووڈ اداکاروں کو چھوڑ کر فواد خان کو ووٹ دینا شروع کردیا۔شائقین کے ووٹ پر مبنی آؤٹ لک سوشل میڈیا ایوارڈز میں فواد خان کو موسٹ فیشنسٹا آف دا ایئر کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس کیٹگری میں شاہ رخ خان سمیت بالی ووڈ کے دیگر کئی مشہور اور بڑے اداکار بھی شامل ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر فواد خان ان سب کو پچھاڑتے نظر آرہے ہیں۔اب تک سب سے زیادہ ووٹ بھارتی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی کو موصول ہوئے جن کی تعداد 56 فیصد رہی۔ ان کے بعد فواد خان شائقین کے پسندیدہ ترین فنکار بن گئے اور ان کے ووٹوں کی شرح 12 فیصد رہی۔اس دوڑ میں کرن جوہر اور شاہ رخ خان بھی فواد خان سے پیچھے رہ گئے۔ شاہ رخ خان کو صرف 1 فیصد ووٹ موصول ہوئے جبکہ کرن جوہر کوئی بھی ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔پاکستانی ڈرامہ اداکار فواد خان بالی ووڈ میں دن بدن ترقی کا سفر طے کر رہے ہیں۔ ان کی آنیوالی فلم کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی ’اے دل ہے مشکل‘ ہے جس میں فواد خان نے رنبیر کپور، ایشوریا رائے اور انوشکا شرما کے ساتھ کام کیا ہے۔ان کی فلم رواں برس 28 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…