ممئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے بادشاہ کہے جانے والے شاہ رخ خان کو اپنے سب سے چھوٹے بیٹے ابرام سے اس قدر محبت ہے کہ انہوں نے اسے اس کی ماں یعنی گوری خان سے ہی دور کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو اپنے سب سے چھوٹے بیٹے ابرام سے بہت محبت ہے لیکن اس کے ساتھ ہی وہ اپنی فلنموں اور کرکٹ سے متعلق سرگرمیوں میں بہت مصروف بھی رہتے ہیں، اس لئے انہوں نے ابرام کے ساتھ وقت گزارنے کا حل یہ نکالا ہے کہ شاہ رخ خان جہاں بھی جاتے ہیں ابرام کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ فلموں کی شوٹنگ کے دوران آنے والے وقفے اور ریہرسل میں اب باپ بیٹا ایک ساتھ ہی ہوتے ہیں۔ باپ اور بیٹے کے درمیان محبت کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ایک ماں اپنے لخت جگر سے دور ہوگئی ہے یعنی ابرام کی ماں گوری خان گھر میں اکیلی ہوگئی ہیں کیونکہ ان کے دو بچے آریان اور سہانا تو کافی بڑے ہیں اور اپنی اپنی دنیا میں مگن رہتے ہیں، گوری اس صورت حال سے بالکل بھی خوش نہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ابرام ان کی سب سے چہیتی اولاد ہے۔ ابرام کے حصے میں جتنا پیار آیا ہے وہ ان کے بڑے بچوں آریان اور سہانا کو نہیں ملا۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری کے ہاں ابرام سروگیٹ مدر یعنی کرائے کی ماں سے پیدا ہوا ہے۔
کنگ خان نے اپنی محبت کےلئے ماں کو بیٹےسے جدا کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































