پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

کترینہ کیف اور رنبیر کی شادی کی خبروں کو تقویت ملنے لگی

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ میں کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی دوستی اور شادی کی خبریں تو گرم رہتی ہی ہیں لیکن کچھ عرصے سے یہ افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ کترینہ نے رنبیر کے والد رشی کپور کوپاپا کہنا شروع کردیا ہے، جس سے دونوں کی شادی کی خبروں کو مزید تقویت ملی-تاہم انڈین ایکسپریس کے مطابق رنبیر کپور نے اپنی حالیہ فلم ‘تماشا’ کی کامیابی پر منعقد کی گئی ایک پارٹی کے دوران ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ،یہ درست نہیں ہے، کترینہ انھیں پاپا نہیں کہتیں، وہ انھیں رشی جی کہتی ہیں-رپورٹس کے مطابق اس سوال پر رنبیر مسکراتے ہوئے نظر آئے، جبکہ ” تماشا“ کی ہیروئن دپیکا پڈوکون بھی اپنی مسکراہٹ پر قابو نہ رکھ سکیں-رنبیر اور کترینہ کے تعلق کی خبریں اس وقت سامنے آئی تھیں جب دونوں راج کمار سنتوشی کی فلم ”عجب پریم کی غصب کہانی میں“ کام کرنے کے لیے اکھٹے ہوئے جس کے بعد دونوں پرکاش جھا کی”راج نیتی“ میں بھی اکھٹے نظر آئے۔تاہم رنبیر اور کترینہ نے کبھی بھی اپنے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا اور نہ ہی منگنی یا شادی کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…