اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی فلم نگری کی اداکارہ اورسابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے بچن کی صورت دیکھنے کے لئے ہزاروں لوگ بے چین رہتے ہیں لیکن ان کا یہ عالم ہے کہ وہ اپنے مداحوں سے منہ چھپانے کے لئے مجبورہیں ایسا کسی بیماری کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ وہ اپنی آئندہ فلم میں جو کردارنبھا رہی ہیں انہیں اس کی جھلک فلم بینوں کوپہلے ہی دکھانے سے ممانعت کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریہ رائے ان دنوں معروف فلم سازکرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم میں ان کے ساتھ انوشکا شرما، رنبیر کپور اور پاکستانی اداکار فواد خان بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، فلم میں ایشوریا رائے منفرد کردارادا کررہی ہیں جس کے لئے ان کا خصوصی میک اپ کیا جاتا ہے۔فلم کے ہدایت کار کا خیال ہے کہ انہیں اپنا نیا انداز شوٹنگ کی تکمیل تک مداحوں کو نہ دکھائیں اس لئے کوشش کی جاتی ہے کہ شوٹنگ کے دوران کوئی بھی غیرمتعلقہ شخص وہاں موجود نہ ہو اور شوٹنگ کے بعد بھی انہیں بڑی بڑی چھرتیوں کی اوٹ میں ان کی آرام گاہ میں لےجایا جاتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
تاحیات
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































