ممبئی(نیوز ڈیسک)اداکارہ منیشا کوئرالہ کینسر جیسے موذی مرض سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو کر ایک مرتبہ پھر سے بولی ووڈ کی روشنیوں میں لوٹ آئی ہیں۔منیشا کوئرالہ میں پہلی مرتبہ 2012ءمیں ڈاکٹروں نے اووری کے کینسر کی تشخیص کی تھی۔ اداکارہ نے حال میں ’کٹنگ کینسر ڈاو¿ن ٹو زیرو‘ کے اجلاس میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینسر نے انھیں زندگی سے پیار کرنا سکھایا ، ان کے اندر جینے کی امنگ پیدا کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ جب وہ بے حد کمزور ہو چکی تھیں اس وقت میڈیکل چیک اپ کیلئے کھٹمنڈو کے ایک ہسپتال گئیں جہاں ان پر یہ راز افشاں ہوا کہ وہ موذی مرض میں مبتلا ہو چکی ہیں۔45سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بیماری کا پتہ چلنے پر پہلی فرصت میں ممبئی پہنچیں اور علاج کرانے لگیں۔ بعد ازاں وہ بیماری شدت کے پیش نظر امریکہ روانہ ہو گئیں۔ دل سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ امریکی ڈاکٹر ہمارے ہاں کے ڈاکٹروں کے مقابلے میں مریض کاکہیں ذیادہ خیال رکھنے اور علاج کرنے میں بہت آگے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ انھیں ڈاکٹروں کی طرف سے دوسال پہلے کینسر فری قرار دے دیاجا چکا ہے۔
کینسر نے زندگی سے پیار کرنا سکھایا:منیشا کوئرالہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































