اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

محبت کے باوجود بولی ووڈ کی معروف شخصیات میں علیحدگی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو دہلی(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں ہر روز جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے اور الگ ہوتے ہی رہتے ہیں۔ تاہم جب بات ہو بولی ووڈ ستاروں کی تو انکے رشتے جڑنااور ٹوٹنا صرف انکی ذات تک محدودو نہیں رہتا بلکہ انکے پرستار بھی اپنی پسندیدہ شخصیات کی زندگی کے متعلق جاننے کیلئے ہر پل بیتاب رہتے ہیں۔ آج ہم آپکے ساتھ بولی ووڈ کی ان چند شخصیات کے متلعق معلومات شیئر کریں گے جو محبت کی شادی کے باوجود نامعلوم وجوہات کی بنا پر حیرت انگیز طور پر ایک دوسرے سے علیحدہ ہوگئیں۔ان میں پہلی جوڑی اداکار سنجے دت اور انکی دوسری بیوی ریہا پلانی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اداکار سنجے دت پہلی بیوی کی وفات کے بعد طویل عرصے تک صدمے کا شکار رہے تھے۔ تاہم بعد ازاں اداکار ریہا کے عشق میں گرفتار ہو گئے اور جوڑا 1999ئ میں ویلنٹائن ڈے پر رشتہ ازداوج میں منسلک ہو گیا۔ جوڑا شدید محبت کے باوجو د کچھ عرصے کے بعد علیحدہو گیااور اداکار نے منیاتا سے تیسری شادی کر لی۔دوسری جوڑی کرن سنگھ گروور اور جینیفر ونگٹ کی ہے، اس حسین جوڑی میں علیحدگی کی بڑی وجہ اداکارہ بپاشا باسو کو قرار دیا جاتا ہے۔تیسری جوڑی اداکار کمل ہاسن اور ساریکا کی ہے جن کی شادی سے ذیادہ حیرت انگیز انکی طلاق کی خبر واقع ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق شادی کے وقت ساریکا چند ماہ کے حمل سے تھیں اور ان میں طلاق دوسرے بچے کی عمر دس سال ہونے پر واقع ہوئی۔چوتھی جوڑی فلمساز انوراگ کشپ اور کالکی کوئیچلن کی ہے جنھوں نے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے پر شادی کی جو بری طرح ناکام ہو گئی۔علیحدہ ہونے والی جوڑیوں میں پانچویں جوڑی ہریتک روشن اور سوزانے خان کی ہے۔ اس حسین جوڑی کے درمیا ن نامعلوم وجوہات کی بنا پر16سالہ رفاقت کو پست پشت ڈالتے ہوئے طلاق ہو گئی۔ابھیشک بچن سے منگنی ٹوٹنے کے بعد بولی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے سنجے کپور سے شادی کی جو ناکام ہو چکی ہے۔ جوڑا گزشتہ سال طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کر چکا ہے تاہم تاحال انکا رشتہ کاغذات کی حد تک برقرار ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…