ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دیا مرزا نے فلموں میں کردار نہ ملنے کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم”رہنا ہے تیرے دل میں“ سے کیا جب کہ انہیں شہرت فلم ” تم سا نہیں دیکھا“ سے ملی جس نے کوئی خاطر خواہ بزنس تو نہیں کیا لیکن ان کی اداکاری کو سراہا گیا تاہم اب انڈسٹری میں دیگر وراسٹائل اداکاروں کے قدم رکھنے کے بعد دیا مرزا کے لیے فلموں میں کردار ملنا مشکل ہوگیا ہے جس کے بعد وہ فلموں کی ہدایت کاری کا خواب دیکھنے لگی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ طویل عرصے سے کسی بھی فلم میں مرکزی کردارحاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں جس کے باعث فلم انڈسٹری سے دوری کا خدشہ انہیں کاٹا جارہا ہے اس لئے بالی ووڈ نگری میں رہنے کے لئے انہوں نے فلموں کی ہدایت کاری کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک اچھے فلم اسکرپٹ پر کام کررہی ہوں جس کی تیاری کے بعد اگلے سال فلم کی ہدایت کاری کروں گی۔
دیا مرزا فلموں میں کردارنہ ملنے پرڈائریکٹربننے کا خواب دیکھنے لگیں
30
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں