اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارت انتہا پسندی میں پاگل ہو گیاعامر خان پر بغاوت کا مقدمہ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کان پور(نیوز ڈیسک) بولی وڈ فلم اسٹار عامر خان کے ہندوستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے بیان پر اٹھنے والی تنقید کی لہر دم توڑتی ہوئی نظر نہیں آتی اور اب ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔ہندوستانی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق عامر خان کے خلاف عدم برداشت کے بیان پر بغاوت کا مقدمہ دائر کردیا گیا، جس کی سماعت کان پور کی سیشن عدالت یکم دسمبر کو کرے گی۔ایڈووکیٹ منوج کمار ڈکشٹ کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے عامر خان کا بیان بغاوت کے مترادف ہے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے نئی دہلی میں ایک تقریب کے موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کرن راؤ نے بچوں کی حفاظت کے لیے انہیں ملک چھوڑنے کی تجویز دی جو ان کے لیے ‘انتہائی تشویشناک’ لمحہ تھا۔عامر کا کہنا تھا کہ “کرن اور میں ساری زندگی ہندوستان میں رہے ہیں، پہلی مرتبہ انھوں نے پوچھا کہ کیا ہمیں ہندوستان سے منتقل ہوجانا چاہیے؟”ان کا مزید کہنا تھا “یہ کرن کی جانب سے ایک بہت بڑا بیان ہے، وہ بچوں کے حوالے سے خدشات کا شکار ہیں، وہ ہر روز اخبار کھولتے ہوئے خوف محسوس کرتی ہیں”.بولی وڈ اداکار نے کہا،” اس ملک کا شہری ہونے کی حیثیت سے ہم اخبارات میں وہ سب کچھ پڑھتے ہیں جو ہندوستان میں ہورہا ہے، میں اس بات سے انکار نہیں کرسکتا، میں بہت سے واقعات کی وجہ سے تشویش زدہ ہوں”.عامر خان کو نہ صرف حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور شیو سینا سمیت دیگر دائیں بازو کی تنظیموں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے بلکہ عام پبلک کی جانب سے بھی ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے.حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمان شاہ نواز حسین کا کہنا تھا کہ اداکار یہ نہ بھولیں کہ انہیں ہندوستان نے ہی سپر اسٹاز بنایا ہے۔جبکہ ہندو انتہاپسند تنظیم شیو سینا نے عامر خان پر تنقید کرتے ہوئے انھیں مشورہ دیا ہے کہ “اگر وہ یہاں نہیں رہنا چاہتے تو پاکستان جاسکتے ہیں”.اس بیان کے بعد ہندوستان کے مختلف شہروں میں عامر خان کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور پوسٹرز بھی جلائے، جس کے بعد اداکار کے گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی.



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…