بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

سلمان خان کے مداح نے ”پریم رتن دھن پایو“دیکھنے پرناکامی کے سبب خودکشی کرلی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار سلمان خان کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ نا دیکھ پانے پر ان کے مداح نے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔دبنگ خان کے نام سے پہچانے جانے والے اداکار بے پناہ مقبول ہیں اوروہ جہاں بھی جاتے ہیں ان کے مداحوں کا رش لگ جاتا ہے۔سلمان خان کے اندور سے تعلق رکھنے والے دھرمیندرکشواہا نامی مداح نے انکی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پریم رتن دھن پایوکے ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد موت کو گلے لگالیا۔تفصیلات کے مطابق دھرمیندر فلم کی اوپننگ والی رات جب ٹکٹ لینے سینما پہنچے تو وہاں کے مینجرسےان کا جھگڑا ہوگیا جس کے سبب مینجرنے ٹکٹ دینے سے انکارکردیا۔دھرمیندر کے بھائی کے مطابق بات اس قدر بڑھی کے سینما مینیجر نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ان کے گھرآکردھرمیندرکو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔دھرمیندر اس واقعے سے اسقدر دلبرداشتہ ہوئے کہ انہوں نے اپنی ماں کی ساڑٰی سے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، ان کی والدہ نے انہیں اس حالتے میں دیکھا تو دیگر رشتے داروں کی مدد سے انہیں نیچے اتارا تاہم اسپتال پہنچنے تک دھرمیندر دم توڑ گئے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…