بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

بالی ووڈ کا حصہ بننے کا کوئی شوق نہیں، زارا شیخ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) ”عشق نے ہم کو لوٹا“ (دیوداس) اگر بروقت ریلیز ہوجاتی تو یہ بھی ایک کامیاب فلم ہوتی، میرے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ دوسری اداکاراو¿ں کی طرح بالی ووڈ میں کام کے لیے کمپرومائز نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار اداکارہ زارا شیخ نے ایک ملاقات میں کیا ۔زارا شیخ نے کہا کہ فلم میرا پہلا اور آخری رومانس ہے اور یہی میری ترجیح ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ جب فلم انڈسٹری پر بحران آیا تو تمام اداکار اور اداکاراو¿ں نے ٹی وی کا رخ کرلیا ، مگر میں نے ایسا نہیں کیا ۔ اس دوران مجھے بہت سے ٹی وی ڈراموں اور پروگراموں کے لیے منہ مانگے معاوضہ پر آفرز کی گئیں ۔ زارا شیخ نے کہا کہ پرامید تھی کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں دوبارہ بحال ہوجائیں گی۔ ٹی وی والے فلم انڈسٹری والوں کو اچھا نہیں سمجھتے تھے ، آج وہی لوگ فلم میکنگ میں نہ صرف دلچسپی لینے لگے ہیں بلکہ ہر دوسرا فنکار فلم میں کام کرنے کے لیے بے تاب ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم اور ٹی وی کا کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔ سیٹلائٹس چینلز کی بھرمار کے باوجود لوگ سینماو¿ں میں ہی جانا پسند کرتے ہیں ۔ جس تیزی سے سینما پلازوں، میرج ہالز، شورومز اورہوسٹلز میں تبدیل ہورہے تھے اب دوگنی رفتار سے سنی پلیکس بن رہے ہیں۔بالی ووڈ کا حصہ بننے کا مجھے کوئی شوق نہیں اورنہ ہی اس کے لیے کوئی کوشش کی ، صرف ایک فلم ”آنر کلنگ“میں کام کیا جس کی تمام تر عکسبندی یوکے میں ہوئی جس کا موضوع غیرت کے نام پر بے گناہ بچیوں کو مارنا تھا ۔ زارا شیخ نے کہا کہ ”دیوداس“ پروڈیوسرواداکار ندیم شاہ کی بہترین کاوش تھی جس کے لیے ہم سب نے بڑی محنت کی، ہمارا مقصد لوگوں کو یہ بتانا تھا کہ اگر وسائل اور ٹیکنالوجی ہمارے پاس بھی ہو تو ہم بھی بین الاقوامی معیار کی فلمیں بناسکتے ہیں۔زارا شیخ نے کہا کہ ہمارے سینما مالکان تعاون کرتے تو ”دیوداس“ جسے ”عشق نے ہم کو لوٹا“کے نام سے ریلیز کیاگیا باکس آفس پر کامیاب رہتی۔ اب بھی جن لوگوں نے اس فلم کو دیکھا انھوں نے اداکاری، کاسٹیوم، پروڈکشن اور میوزک کی بہت تعریف کی ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…