پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

اداکار وحید مراد کو ہم سے بچھڑے32 برس بیت گئے

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان فلمی صنعت پر گہرے نقوش چھوڑنے والے ناقابل فراموش اداکار وحید مراد کو ہم سے بچھڑے32 برس بیت گئے۔ گیتوں میں ان کا چلبلا پن، مدھر آنکھیں اور رومانوی اداکاری کی بدولت وہ آج بھی چاہنے والوں کے دلوں میں بستے ہیں۔فلمی صنعت کا 60 اور 70 کی دہائی کا یادگار دور چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے نام ہے۔وحید مراد نے 1962ءمیں بطور اداکار فنی سفر کا آغاز کیااور 21 سالہ کیریئر میں درجنوں سپر ہٹ فلمیں دیں۔دلکش لہجہ، گیتوں پر خوبصورت پرفارمنس اور دلوں کو چھو لینے والی اداکاری وحید مراد کا ہی خاصہ تھی۔70 کی دہائی کا اختتام وحید مراد کے کیریئر کو بھی اختتام کی جانب لے گیا۔ پہلے زیبا، نشو، شبنم اور دوسری بڑی ہیروئنز نے کام کرنے سے انکار کیا۔ پھر وحید مرادکو ندیم اور محمد علی کے ساتھ بطور سائیڈ ہیرو کام کرنے پر مجبورکر دیا گیا۔ہر طرف سے مایوسی کے بعد وحید مراد نے پشتو فلموں میں بھی قسمت آزمائی کی، یہ چانس انہیں ان کے ڈرائیوراور پشتو فلموں کے ہیرو بدر منیر نے دیا۔وحید مراد 23 نومبر 1983 کو اپنے بیڈ روم میں مردہ پائے گئے۔وحید مراد زندگی میں بھی سپرہٹ اور مرنے کے بعد بھی، 1985 میں ان کی فلم ”ہیرو “ ریلیز ہوئی جس نے کھڑکی توڑ بزنس کیا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…