اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

عامر خان فلم”دنگل“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ سٹار عامر خان لدھیانہ میں نئی فلم”دنگل“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔پروڈکشن ٹیم کے ذرائع نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ عامر کو کمر اور ٹانگوں کے پٹھوں میں شدید درد ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں دو دن مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ درد کی وجہ سخت ورزش اور پہلوانی ہے۔ خیال رہے کہ عامر فلم کی شوٹنگ کے دوران مسلسل پہلوانی اور ورزش کا معمول جاری رکھے ہوئے ہیں۔فلم’ دنگل‘ ہریانہ کے ایک پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ سے متاثرہو کر بنائی جا رہی ہے۔لدھیانہ میں موجود عامر کے ذاتی ٹرینر راہول بھٹ ان کے کھانے پینے اور ورزش شیڈول کی نگرانی کرتے ہیں۔فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر ایلن مک ایلکس نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران عامر کے پٹھوں میں دردہوا لیکن فی الحال وہ ٹھیک ہیں اور جلد ہی آرام کے بعد دوبارہ شوٹنگ میں حصہ لینے لگیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…