پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

صنم سعید کی فلم ”دوبارہ پھر سے “تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)ماڈل و اداکارہ صنم سعید کی فلم ”دوبارہ پھر سے“ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے جس کو مہرین جبار ڈائریکٹ کر رہی ہیں۔ نیویارک میں شوٹ ہونے و الی اس فلم کے دیگر فنکاروں میں عتیقہ اوڈھو، عدیل حسین، حریم فاروق، طوبی صدیقی، علی کاظمی، شازخان اور چائلڈ اسٹار موسیٰ شامل ہیں۔مہرین جبار نے اس فلم کا اعلان سال رواں ماہ جولائی میں کیا تھا جب کہ 23 اگست کو نیویارک میں شوٹنگ شروع ہو گئی جہاں پل اسٹریٹ، جیننگ بیچ (Jennings Beach) اور جھیل موگن (Mohegan) میں سین عکسبند کیے گئے۔ فلم کا آخری اسپیل ستمبر میں شوٹ کیا گیا ہے۔ صنم سعید کی ”ماہ میر“ اور ” بچانا“ (Bachaana) کے بعد یہ تیسری فلم ہے جس میں وہ مرکزی کردار کر رہی ہیں۔ ان میں سے ” ماہ میر“ ریلیز کے لیے بالکل تیار ہے جس کے بارے میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اسے 6نومبر کو سینماو¿ں میں نمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔”دوبارہ پھرسے“ اور ”بچانا“ 2016ئ میں ریلیز کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ ”ماہ میر“ بھی شاید نئے سال میں ہی نمائش ہو۔ ماڈل واداکارہ صنم سعید کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ انھیں بولی ووڈ سے بھی فلموں کی آفرز ہیں مگر ابھی تک انھوں نے اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔دوسری طرف پاکستانی اداکارائیں ماہرہ خان اور عروہ حسین بولی ووڈ میں انٹری دے چکی ہیں جن میں سے ماہرہ خان بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ”رئیس“ میں ان کے مقابل کام کر رہی ہیں۔ صنم سعید کا کہنا ہے کہ تینوں فلمیں اپنے موضوع اور کرداروں کے حوالے سے منفرد ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی وی کی طرح پاکستان میں فلمیں بھی اچھی بن رہی ہیں



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…