بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

انوشکا شرما جانوروں کےلئے دیوالی سادگی سے منائیں گی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک )بولی ووڈ سٹار انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ دیوالی منائیں مگر جانوروں کا بھی خاص خیال رکھیں۔ اداکارہ انوشکا شرما کی طرف سے حال ہی میں جانوروں کی حفاظت کے پیش نظر ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اداکارہ اس مہم کے زریعے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا چاہتی ہیں ہیں انکی تھوڑی سی تفریح جانوروں کی زندگی پر کس قدر بھیانک اندازمیں اثرانداز ہوتی ہے۔واضح رہے بہت ذیادہ شور پرندوں اور جانوروں خصوصاً کتوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محض دیوالی کے موقع پر چلائے جانے والے پٹاخوں سے برپا ہونے والے شور سے لاکھوں پرندے اور جانور اپنی زندگی گنوا بیٹھتے ہیں۔اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اب وہ بچوں کی طرح پٹاخے چلا کر دیوالی ہر گز نہیں منائیں گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے بچپن میں ہی سکھا یا جاتا کہ میرے پٹاخے چلانے سے کتنے جانوروں کی زندگیاں متاثر ہوں گی تو میں کبھی بھی ایسا نہ کرتی۔ انوشکا شرما نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری عوا م میںان باتوں سے متعلق آگاہی کی کمی ہے۔انکا کہنا تھا کہ پس اگر عوام کوان باتوں سے مکمل آگاہی فراہم کر دی جائے تو لازماً انکے اندر جانوروں کیلئے محبت بیدار ہوگی اور وہ انکی حفاظت کا خیال رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…