اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

خواتین کو خود پر اعتماد ہونا چاہیے: دیپکا پڈکون

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیو ز ڈیسک )بولی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون کا کہنا ہے کہ خواتین کو اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہونا چاہیے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو محض پرانے وقتوں کی باتیں سن کر اپنی صلاحیتوں کا ضائع ہونے سے بچانا ہوگا۔ 92.7 بگ ایف ایم ریڈیو سٹیشن پر خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے بات چیت کے دوران اداکا رہ کا کہنا تھا کہ اب وہ وقت نہیں ہے کہ خواتین کا دن منایا جائے، اورزندگی میں انکے نپے تلے کردار پر روشنی ڈالی جائے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کی عورت زندگی کے ہر شعبے میں مرد کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔لہٰذا اب اسے دوسرے درجے کی شہری کے طور پر پیش کرنے کیلئے ”وومن ڈے“ منعقد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرا دنیا میں موجود تمام خواتین کیلئے پیغام ہے کہ ہم سب کو اپنے آپ پرمکمل بھروسہ رکھنا ہوگااور اپنی صلاحیتوںکو ضائع ہونے سے بچانا ہوگا۔اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”باجی را? مستانی“ کی پرموشن میں مصروف ہیں۔ دیپکاپڈکون کی ”باجی را? مستانی“ 18دسمبر کو شاہ رخ خان کی ”دل والے“ کے ساتھ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…