اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارت نے ویزہ دیا ہے تحفظ بھی اس کی ذمے داری ہے ،جاوید شیخ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت میں انتہاءپسند ہندو تنظیم شیو سینا کی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ہونے والے شرمناک سلوک کے بعد پاکستان کے متعدد فنکاروں نے بھارت میں جاکر کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں راحت فتح علی، عاطف اسلم،علی ظفر، عمران عباس فواد خان قابل ذکر ہیں۔پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ کا اس معاملہ پر موقف بلکہ مختلف ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی حکومت فنکاروں کو ویزہ جاری کررہی ہے تو اس کامطلب صاف ہے کہ انھیں پاکستانی فنکاروں کو کام بھارت آکر کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں بھارتی حکومت اگر پاکستانی فنکاروں کو ویزہ دے رہی ہے تو ہمارا تحفظ کرنا بھی ان کی ذمے داری ہے۔یہ بات انھوں نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کے دوران کہی۔ انھوں نے کہ میں آئندہ ماہ بھارت جارہا ہوں جہاں مجھے ایک فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینا ہے مجھے کسی کا ڈر خوف نہیں ہے فنکار کا کسی سیاست سے کوئی تعلق نہیں،چند شرپسند اگر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو انھیں اس میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوگی، اس وقت فنکار دونوں ممالک کے درمیاں حالیہ کشیدگی اور تناو¿کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔اگر کوئی پاکستانی فنکار بھارت جاکر کام کرنا نہیں چاہتا تو یہ اس کا اپنا فیصلہ ہے۔ حال ہی میں بھارتی اداکار سلمان خان کا یہ بیان کے پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں آکر کام کرنے کوئی نہیں روک سکتا خوش آئند ہے کوئی بھی بھارتی فلم ساز ڈائریکٹر یا فنکار پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں کام کرنے کی مخالفت نہیں کررہا گزشتہ دنوں کراچی میں سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی کتاب کی تقریب میں مانی شنکر،نیندرا کلکرنی نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے تعلقات میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا،ہمیں بھی مثبت سوچ کے ساتھ ایسے فیصلے کرنے چاہئیں،ہم پر امن لوگ ہیں اور ہمیشہ محبت کا پیغام لے کر بھارت جاتے رہے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…