نئی دہلی(نیوز ڈیسک) نئی دہلی میںبھارت کی فلم انڈسٹری کے 23 فلم میکرز نے انتہا پسندوں کے بڑھتے ہوئے تشدد اور عدم رواداری کے خلاف اپنے ایوارڈز واپس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فلم میکرز کا کہنا ہے کہ وہ یہ ایوارڈ انتہا پسندوں کے رویے کے خلاف احتجاجا واپس کرنے کا اعلان کر رہے ہیں اور آج یہ ایوارڈ ز واپس کر دیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت میں انتہا پسندوں کے رویے کی وجہ سے پچاس کے قرین ادیب، مصنف اور صحافی اپنے ایوارڈ حکومت کو واپس کر چکے ہیں۔ گزشتہ روز شاہ رخ خان کے خلاف بھی انتہا پسندوں نے مغلظات کہیں تھیں جس پر شاہ رخ خان نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا ایوارڈ واپس کرنے کا سوچ رہے ہیں۔شاہ رخ خان کو بی جے پی کے ایک لیڈر نے پاکستانی ایجنٹ قرار دے ڈالا ہے جس پر بھارتی فلم انڈسٹری میں شدید بے چینی اور غم و غصہ پایا جاتاہے ۔