اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اس سال ایشوریا رائے “دیوالی “گھر پر منائیں گی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک )بولی ووڈانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف بچن خاندان کیلئے نومبر کا مہینہ ہر سال خوشیاں لیکر آتا ہے۔یکم نومبر کو اداکارہ ایشوریا رائے اور16نومبر کو انکی صاحبزادی آرادھیاکی سالگرہ کا دن منایا جاتا ہے۔اداکارہ آجکل کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم ”اے دل ہے مشکل“ کی شوٹنگ کے سلسلے میں لندن کے دورے پر ہیں۔اداکارہ کی 42ویں سالگرہ کے موقع پر انکے شوہر ادکار ابھیشک بچن کی طرف سے اپنی بیٹی اور ساس کے ہمراہ اہلیہ کو سر پرائز دیا گیا تھا۔سابق حسینہ عالم نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ وہ روشنیوں کا تہوار دیوالی اپنے گھر میں منائیں گی۔ انکا کہنا تھا کہ ہم سب گھر والوں کو اپنے اپنے مصروف شیڈول میں وقت نکالنے اور ایک دوسرے کے ساتھ صرف کرنے کا بہت کم موقع ملتا ہے۔ لہٰذا وہ اس موقع کو گنوانا نہیں چاہتیں اور اپنا سارا وقت اپنے گھر اور گھر والوں کے ساتھ گزاریں گی۔کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل“میں ایشوریا رائے بچن کے ساتھ انوشکا شرما، رنبیر کپور اور فواد خان اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…