اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

انوپم کھیر شاہ رخ خان کی حمایت میں ”بی جے پی“ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک )بولی ووڈ انڈسٹری کے سینئر اداکار انوپم کھیر اپنی فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کی حمایت میں بی جے پی کے خلاف ہو چکے ہیں۔واضح رہے بی جے پی کے ایک رہنما یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے بولی ووڈ سپر سٹار شا ہ رخ خان کا موازنہ پاکستانی مذہبی تنظیم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کے ساتھ کیا گیا تھا۔60سالہ کھیر کی طرف سے بی جے پی کے رہنماﺅں کے متنازعہ بیانات کے نتیجے میںمائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر متعدد ٹویٹس میں بی جے پی کے رہنماﺅں کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کیا گیا۔ اداکار کا کہناتھا کہ بی جے پی کے اراکین کو اپنی زبان پر قابو رکھنا چاہیے اور سپر ہیرو کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔انکا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔رپورٹ کے مطابق چند روز قبل اداکار کی طرف سے ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی مذمت کی گئی تھی۔ اداکار کے اس عمل کے نتیجے میں بی جے پی رہنما آدتیہ ناتھ کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ شاہ رخ خان کو پاکستان چلے جانا چاہیے۔آدتیہ ناتھ کا مزید کہنا تھا کہ اگر آج بھارتی عوام اداکار کی فلموں کا بائیکاٹ کر دیں تو وہ بھی عام مسلمانوں کی طرح سڑک پر آجائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اس تنازعے کا آغاز بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش وجیورگیاکی طرف سے کی جانے والی متواتر ٹویٹس کے نتیجے میں ہوا۔انکی طرف سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اداکارکی بطور اینٹی نیشنلسٹ تصویر کشی کی گئی۔انکا مزید کہنا تھا کہ 50سالہ شاہ رخ خان رہتے ہندوستان میں ہیں مگر انکی روح پاکستان میں ہے۔علاوہ ازیں ہندوتوالیڈر سادھوی پراچی کی طرف سے اداکار کو ”پاکستانی ایجنٹ “ کہا گیا تھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…