پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہربھجن سنگھ کوشادی مہنگی پڑ گئی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور بالی وڈ اداکارہ گیتا بسرا کی شادی کے دوران چار گارڈز کو صحافیوں کی تذلیل کرنے پر پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور بولی وڈ اداکارہ گیتا بسرا کی شادی کے دوران ہربھجن سنگھ کے گارڈز نے وہاں موجود شادی کو کوریج کرنے والے صحافیوں سے بدتمیزی کرتے ہوئے ان کے کیمرے توڑ دئیے۔واقعہ کے بعد میڈیا کے نمائندے ہربھجن سنگھ کے گھر کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے اور چاروں گارڈ کو فوری پولیس کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔پولیس کے مطابق اس نے چاروں گاڑدز کلدیپ، گرمیت، نوجوت، اور بون کو گرفتار کرلیا ہے۔ایک گارڈ کا کہنا تھا کہ انہیں کرکٹر کی جانب سے سخت ہدایات تھی کہ کسی صحافی کو بھی اندر نہ آنے دیا جائے جس کی وجہ شادی میں اہم شخصیات کی شرکت تھی۔ہربھجن سنگھ نے شادی کی تقریب کے بعد ذاتی طور پر میڈیا نمائندوں سے معافی بھی مانگی۔یاد رہے کہ کرکٹر ہربھجن بولی وڈ اداکارہ گیتا بسرا کے ساتھ جمعرات کے روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…