لاہور(نیوز ڈیسک )نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ قدرتی آفت جہاں اللہ کی طرف سے آزمائش ہوتی ہے وہیں اس سے سبق بھی سیکھنا چاہیے ،بطور مسلمان ہمیں اپنا کڑا احتساب اور اپنی اصلاح کرنی چاہیے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ زلزلے کے بعد ایک دو روز تک لوگوںکے چہروں پرخوف دیکھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس خوفناک زلزلے کو بھلا دیاگیا ۔ بطور مسلمان ہمیں اپنے اعمال پر نظر رکھتے ہوئے اپنا احتساب اور اصلاح کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ زلزلے سے ہونے والی تباہی پر دل بہت رنجیدہ ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ متاثرین کے لئے آسانیاں پیداکرے ۔ انہوں نے قوم سے مطالبہ ہے کہ اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے دل کھول کر مدد کریں تاکہ انہیں شدید سردی آنے سے پہلے گھروں میں واپس بسایا جا سکے ۔