اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

حفظان صحت کیلئے حکومت اور این جی اوز کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے، کاجل

datetime 30  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بولی ووڈ اداکارہ کاجل کا کہنا ہے کہ ملکی عوام کو حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہی دینے کیلئے حکومت اور این جی اوز کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران صحت و صفائی کے اصولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر حفظان صحت کے بنیادی اصولوں پر باقاعدہ عمل کیا جائے تو بچوں کی شرح اموات کو بڑی حد تک روکا جا سکتا ہے۔41سالہ اداکارہ خود بھی ہینڈ واشنگ مہم (ایچ یو ایل ) ہیلتھ سوپ لائف بوائے’ہیلپ ا چائلڈ ریچ5‘کی ایمبسڈر ہیں۔اداکارہ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ڈائریکٹر آنند گاندھی کی طرف سے تیار کی جانے ولی ماں بچے کی صحت کے اصولوں پر بنائی جانے والی فلم جلد منظر عام پر لائی جائے گی جس میں ہاتھ دھونے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔”مائی نیم از خان “ ہیروئن کا کہنا ہے کہ سٹار پاور کے استعمال سے بھی صفائی کی اس مہم میں تیزی لائی جا سکتی ہے۔ واضح رہے اداکارہ گزشتہ تین سال سے بچوں میں ہاتھ دھونے کی اہمیت اجاگر کرنے والی ایچ یو ایل مہم کا حصہ ہیں۔کاجل کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ میں لاکھوں لوگوں تک زندگی کو محفوظ رکھنے اور حفظان صحت کے پیغام کو پہنچانے کا زریعہ ہوں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…