اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

سعودی عرب میں معروف کویتی اداکار خواتین کے ساتھ تصاویر بنوانے پر گرفتار

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں معروف اداکارعبد العزیز القصار کو خواتین کے ساتھ سیلفیاں لینا مہنگا پڑگیا اور پولیس نے انہیں اس عمل پر گرفتار کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے معروف اداکار عبدالعزیز القصار سعودی شہر ریاض میں شاپنگ مال پہنچے تو خواتین مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنانے لگیں جس پر مذہبی پولیس نے اداکار کو غیر خواتین کو متوجہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق عبد العزیز شاپنگ مال میں خواتین کے ساتھ تصویریں بنوا رہے تھے جو کہ عوامی سکون میں خلل ڈالنے کے مترادف ہے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا تاہم اداکار کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے جب کہ تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں سعودی عرب نہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…