پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہمیں قومی مفاد عزیز ہے بھارتی فلمیں نہیں‘ مصطفی قریشی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف اداکار مصطفی قریشی نے کہاہے کہ ہمیں قومی مقاد عزیز ہے بھارتی فلمیں نہیں، پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد کردی جائے ورنہ عوام احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا،مصطفی قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف ہمیشہ متعاصبانہ رویہ اختیار کیا ہماری عوام ان کی دشمن پالیسی اب بہت اچھی طرح آگاہ ہے ،حال ہی میں گلوکار استاد غلام علی اور کرکٹ بورڑ کے سربراہ شہر یار خان کے ساتھ آنے والے شرمناک واقعہ نے ان کی پاکستان سے دشمنی کا راز فاش کردیا ان حملوں میں مودی حکومت براہ راست ملوث ہے، ہمیں بھارتی حکومت سے کسی قسم کی توقعات نہیں رکھنی چاہیے،بھارتی حکومت کے اس رویہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انھوں نے مذیدکہا کہ ہمیں قومی مفاد عزیز ہے بھارتی فلمیں ہماری مجبوری نہیں، پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی بھارتی فلموں پر فوری طور پر پابندی عائد کردی جائے،اگر حکومت نے اس مطالبہ پر عمل نہیں کیا تو عوام بھارتی فلموں کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائیں گے پاکستانی فنکار جو بھارت جاکر کام کررہے ہیں انھیں بھی چاہیے کہ وہ فوری طور پر بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کرکے وطن واپس آجائیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…