پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی اداکاروں نے فحش مناظر فلمانے سے انکارکرکے ملک کی لاج رکھ لی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان کے ناموراداکار بھارت میں بھی شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں لیکن فواد خان اور ماہرہ خان جیسے بلند شہرت اداکار فحش مناظرفلمانے سے مسلسل انکار کراپنے ملک کی بھی لاج رکھی جس کی اطلاعات عوام کو کم ہی ملتی ہیں۔حالیہ دنوں پاکستانی اداکار فواد خان ، علی ظفر اور ماہرہ خان نے اپنی آنے والی فلموں میں فحش مناظر فلمانے سے ایک بار پھر انکار کردیا ہے۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان اورنوازالدین صدیقی کے ساتھ اپنی آنے والے فلم ’رئیس‘ میں فحش مناظرفلمانے سے انکار کیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان نے نواز الدین صدیقی کے ہمراہ جس منظر کو فلمانے سے انکار کیا ہے وہ کافی حد تک جنسی تشدد کے مناظر پر مبنی تھا اور ماہرہ خان ایسا کوئی بھی منظر فلمانے کے لئے راضی نہیں ہیں جس سے پاکستان میں انکے مداحوں کی نظر میں ان کی ساکھ متاثر ہو چاہے اس فلم میں کنگ خان ہی کیوں نہ موجود ہیں۔ممبئی مرر نابی بھارتی اخبارکی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی اداکار فواد خان نے پاکستان میں موجود اپنے مداحوں کے جذبات کو مدںظررکھتے ہوئے اپنی آئندہ آنے والی فلم میں خوبرو بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ بے باک مناظر فلمانے سے انکار کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فواد خان فلم کے دوران جسمانی قربت کے مناظر کی فلم بندی کے حق میں نہیں ہیں لہذا ان کے مشہورپاکستانوں ڈراموں میں بھی اس قسم کے مناظرکو نہیں فلمایا گیا حالانکہ وہ رومانوی ڈرامے تھے۔نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر بھی بھارت میں فلم لینے سے قبل یہی شرط رکھتے ہیں کہ ان کے کردار کے لئے بوس و کنار کے مناظر نہیں رکھے جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے ہمیشہ اس بات کا خیال رہتا ہے کہ میرے وطن پاکستان میں اخلاقی اقدار کا معیار بے حد بلند ہے اوریہاں کے ناظرین اس قسم کے بے باک مناظر پسند نہیں کرتے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…