جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالیہ بھٹ اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی ہیں‘ شاہد کپور

datetime 25  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی ہیں، کیونکہ وہ ہر چیز کے بارے میں جانتی ہیں- ایک رپورٹ کے مطابق فلم فیئر میگزین کے کور کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاہد کپور کا کہنا تھا،پنی پوری زندگی میں جس اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی سے وہ ملے ہیں، وہ عالیہ بھٹ ہیں کیونکہ ان کے پاس ہر چیز سے متعلق معلومات ہوتی ہیں اور اگر انٹرنیٹ کو وسیع معلومات کے حامل کسی شخص کا نام دینا ہے تو وہ عالیہ بھٹ ہونی چاہئیں-شاہد کا مزید کہنا تھا کہ عالیہ وہ ٹیکنالوجی ہیں، جنھیں وہ سب سے زیادہ انجوائے کرتے ہیں-واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کو ا±ن کے کم آئی کیو (IQ) لیول کی بنا پر انٹرنیٹ پر مذاق کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے لیکن ان کے ساتھی اداکار شاہد کپور کا ماننا ہے کہ انھیں (عالیہ کو) ہر چیز کے بارے میں معلومات ہیں-دوسری جانب عالیہ کا کہنا تھا کہ شاہد کپور اور ان کا میوزک، ان کے لیے ٹیکنالوجی کا ذریعہ ہیں-اور اگر ٹیکنالوجی کی بات کی جائے تو شاہد اور عالیہ نے اپنی فلم ‘شاندار’ کی پروموشن کے لیے سیلفی کلچر کا بھرپور استعمال کیا-فلمی جوڑے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فلم کی نمائش سے قبل کاو¿نٹ ڈاو¿ن کے انداز میں اپنی سیلفیز پوسٹ کیں.فلم ریلیز ہونے سے ایک دن قبل کی سیلفی میں شاہد اور عالیہ کے ساتھ میرا راجپوت بھی نظر آئیں، جن کی چند ماہ قبل ہی شاہد سے شادی ہوئی ہے-سیلفی کے حوالے سے شاہد کا کہنا تھا، “عالیہ، سیلفی کھینچے جانے کے معاملے میں خود غرض ہیں، انھیں ہمیشہ درست رخ اور روشنی چاہیے ہوتی ہے-



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…