اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بالی ووڈ میں شادی شدہ اداکاراﺅں کے بارے بے حسی کا احساس کم ہوگیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ایک عشرے پہلے کا وقت ہوتا تو، شاید انھیں ہیرو یا ہیروئینوں کی ماں کے کردار ملتے۔ لیکن آج ایسی عمر رسیدہ اداکاراو¿ں کو ہیروئن کا کردار مل رہا ہے۔فلم کے کاروبار پر نظر رکھنے والے لوگ ایشوریہ رائے بچن کی فلم’ ’جذبہ“ کے باکس آفس کلیکشن کا حساب کتاب کر رہے ہیں لیکن اس فلم میں کافی کچھ اور بھی ہے جس پر بحث ہونی چاہیے۔بالی وڈ 30 برس سے زیادہ عمر کی خواتین، شادی شدہ اور ماں بننے والی خواتین کے بارے میں بے حسی رکھنے والی انڈسٹری رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض بڑی خامیوں کے باوجود فلم جذبہ ایک طرح سے سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔آخر 41 برس کی شادی شدہ اداکارہ بالی وڈ کی مرکزی دھارے کی فلموں میں مرکرزی کردار میں کتنی نظر آتی ہیں، خاص کر ایسی ہیروئنیں جنھوں نے پانچ برس کے وقفے کے دوران ایک بچی کو جنم دیا ہو؟یہ خاص بات اس لیے بھی ہے کیونکہ اس سے پہلے 15 سال بعد سکرین پر واپسی کرتے ہوئے 49 سال کی عمر میں اداکارہ سری دیوی 2012 میں ’انگلش ونگلش‘ جیسی ہٹ فلم دے چکی ہیں۔بالی و وڈ کی فلموں میں نئے طرح کے تجربات کا چلن بڑھا ہے۔ گذشتہ عشرے کے مقابلے میں اب شادی شدہ اداکاراو¿ں کے بارے میں بے حسی کا احساس کم ہوا ہے-گذشتہ برس مادھوری دکشٹ کی فلم ’ڈیڑھ عشقیہ‘ بھی کامیاب فلموں میں شامل تھی۔ ان تینوں فلموں کی کہانیاں خواتین کے مرکزی کردار پر مبنی تھیں۔بالی وڈ کی فلموں میں نئے طرح کے تجربات کا چلن بڑھا ہے۔ گذشتہ عشرے کے مقابلے میں اب شادی شدہ اداکاراو¿ں کے بارے میں بے حسی کا احساس کم ہوا ہے۔ لیکن ایسی اداکاراو¿ں کے سامنے اب بھی زیادہ اختیارات نہیں ہیں۔مثال کے طور پر اصل زندگی میں ماں بننے والی اداکاراو¿ں کو اہم کردار ادا کرنے کے لیے فلمی دنیا میں بھی ماں کا کردار ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ایسا نہیں کہا جا سکتا کہ اس طرح کے کردار ناکافی یا ٹھیک ٹھاک نہیں ہیں۔ یہ کردار عام روایت سے مختلف تو ہیں لیکن ان میں تنوع کہاں ہے؟ ان اداکاراو¿ں کی کردار میں ہلکے پھلکے محبت کے سین کہاں ہیں؟اس میں عمر رسیدہ خواتین کی جرات کی عکاسی کرنے والا کوئی کردار یا پھر کامیڈی پر مبنی کردار کہاں ہیں؟جبکہ ان اداکاراو¿ں کے برعکس اس طرح کے ہیرو مختلف طرح کے کردار میں نظر آتے ہیں۔ وہ پردے پر کنوارے بھی ہو سکتے ہیں یا شادی شدہ بھی، کبھی کبھی والد کا کردار بھی ادا کرتے ہیں، اکثر اپنی حقیقی عمر سے کافی کم عمر کے کردار میں، وہ اپنے دو عشرے چھوٹی ہیروئنوں سے پیار ومحبت پر مبنی والے کردار بھی کر سکتے ہیں۔لیکن اداکاراو¿ں کی کردار ان کی حقیقی عمر کے مطابق ہوں اس کا خیال رکھا جاتا ہے اور ان کے کردار کو ان کی عمر کی مناسبت سے تیار کیا جاتا ہے۔پروڈیوسر کہتے ہیں کہ ناظرین یہی چاہتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ ناظرین کو انتخاب کا موقع ہی نہیں دیتے۔ بڑے بجٹ کی تقریباً تمام فلمیں مرد کے مرکزی کردار پر مبنی ہوتی ہے۔ پچاس برس کا ہیرو تو اپنے سے بیس برس کی کم عمر کی لڑکی کے ساتھ رومانس کر سکتا ہے لیکن ہیروئن کا کردار اس کی عمر کی مناسبت ہی ہوتا ہے-گذشتہ ہفتے فلم مبصرین نے اپنے جائزوں میں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ فلم جذبہ میں ایشوریہ کا کردار ان کی عمر کے مطابق ہے۔ لیکن یہی میڈیا اس وقت احتجاج نہیں کرتا جب 50 سال کی عمر کے ہیرو 20-30 سال کے لڑکے کا کردار ادا کرتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…