اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت کابھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کافیصلہ

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حکومت پاکستان نے بھارت میں انتہا پسندی کی لہر اور بھارتی حکومت کے منفی رویے کے پیش نظر پاکستان بھرمیں بھارتی فلموں کی نمائش پر محدود عرصے کیلئے پابندی عائدکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ضمن میں حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔پاکستان میں بھارتی فلموں کے پروموٹرزکو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا کہ پاکستان میں بھارت کی فلموں کو امپورٹ نہ کیا جائے۔یاد رہے سابق صدر مملکت جنرل(ر) پرویز مشرف کے دور حکومت میں پاکستانی سینماو¿ں میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دی گئی تھی ۔گزشتہ نو برسوں سے بھارتی فلمیں ملک کے تمام بڑے شہروں میں پیش کی جا رہی ہیں اور بھارتی فلم سازکروڑوں روپے حاصل کرتے ہیں ۔ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے بعد پاکستانی فلم انڈسٹری مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔پاکستانی فلم سازوں، ہدایت کاروں، پروڈیوسرز ، فنکاروں اور ہنر مندوں نے حکومت کو متعدد مرتبہ آگاہ کیا کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائدکی جائے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…