اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

عائشہ عمر کی سوات آپریشن پر فلم ”یلغار“ کی پوسٹ پروڈکشن شروع

datetime 22  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)اداکارہ وماڈل عائشہ عمر کی فلم ”یلغار“ کی پوسٹ پروڈکشن آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ سوات آپریشن پر بنائی جانے والی اس فلم میں اداکار شان، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، ایوب کھوسو، اشعر عظیم، آرمینا خان جب کہ پروڈیوسر ڈائریکٹر حسن رانا بھی اہم کردار کر رہے ہیں۔اداکارہ کی سال رواں میں ”کراچی سے لاہور“ ریلیز ہوئی جس میں ان کی آواز میں ایک گانا ”ٹوٹی فروٹی“ بھی شامل تھا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ”یلغار“ میں زرمینہ نامی ایک سنجیدہ لڑکی کا کردار ہے جو میرے دیکھنے والوں کے لیے بھی ایک سرپرائز ہوگا۔ اس سے قبل وہ مجھے کامیڈی یا ماڈرن لڑکی کے کردار میں ہی دیکھتے رہے ہیں۔”لو میں گم“ اور ”میں ہوں شاہد آفریدی“ میں مہمان اداکارہ کے طور پر کیں مگر ”کراچی سے لاہور“ بطور ہیروئن کے ساتھ گلوکارہ بھی Debut فلم تھی۔ باکس آفس پر اسے بھی اچھا رسپانس ملا ، مگر ”یلغار“ اس سے بالکل مختلف پروجیکٹ ہے۔فلم بین اب ہر موڈ کی فلم دیکھ رہے ہیں جس کی واضح مثال سال رواں میں ریلیز ہونے فلموں کی باکس آفس رپورٹ سے لگایا جا سکتا ہے جو روٹین سے ہٹ کر موضوع بنائی گئیں اور ان میں کام کرنے والے فنکاروں کی پرفارمنس کو بھی سراہا گیا۔ عائشہ عمر نے کہا کہ نئے لوگوں کے آنے سے فلم انڈسٹری کے مردہ جسم میں جان پڑ گئی ہے ،وہ جس طرح سے محنت کر رہے ہیں اس کے نتائج بھی سامنے آنے لگے ہیں۔اس سلسلہ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہمیں اسی طرح منفرد موضوعات پر فلمیں زیادہ سے زیادہ بنانا ہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ اور گلوکاری کو جاری رکھوں گی۔ انھوں نے بتایا کہ ”یلغار“ کے علاوہ ایک اور فلم ”وارٹو“ کا بھی حصہ ہوں، یہ بھی اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد فلم ہوگی



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…