اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مروہ کے ”سر نیم“ کا درست تلفظ کیا ہے؟

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈ یسک ) معروف پاکستانی اداکارہ مروہ کے سرنیم کے درست تلفظ کے راز سے پردہ اٹھ گیا۔ مروہ نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو سکول میں ان کی بہت سی دوستوں کے سر نیم حسین تھے مگر وہ اپنا نام سب سے انوکھا دیکھنا چاہتی تھیں۔ اس لیے انہوں نے اپنے نام کے سپیلنگ میں ”ایس “کی جگہ” سی“ لکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتی تھیں کہ لوگ اس لگائے گئے ”سی“ کو ”ایس“ کی آواز میں ادا کریں گے جیسے”سلینا“ نام کو ادا کیا جاتا ہے مگر ایسا نہیں ہوا۔ لوگوں نے ان کے بدلے گئے ”سی“کو ”کے“ کی آواز میں ادا کرنا شروع کر دیا۔ مروہ کا کہنا تھا کہ ان کے نام بدلنے پر ان کے والدین نے کسی برے تاثر کا اظہار نہیں کیا بلکہ انہوں نے مروہ کے نام بدلنے کو ان کابچپنا سمجھ کر فراموش کر دیا۔ مروہ نے بتایا کے سکول کی استانی نے ایک دفعہ اس سے پوچھا کہ کیا یہ ”ہوکین“ درست سپلینگ ہیں تو انہوں کہا کہ نہیں، بجائے درست سپیلنگ پوچھنے کے مروہ کی سکول کی استانی نے ”ہوکین“ کو نام سے ہی خارج کر دیا اور سکول میں ان کا نام صرف ”مروہ “بولا گیا۔ مروہ کا کہنا ہے کہ اس کے پاسپورٹ اور تعلیم کی تمام اسناد پر اس کا نام مروہ حسین ہی ہے۔ بھارتی فلم ”فینٹم“ کی حمایت کرنے پر پاکستانی اداکارہ مروہ حسین کو بہت سے پاکستانی فنکاروں اور عوام نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس حمایت کی وجہ سے ان کے نام کے بارے میں بہت سے انکشافات ہوئے۔ آج کل مروہ حسین ممبئی میں بھارتی فلم ”صنم تیری قسم“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…