اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

بجراﺅ مستانی کیریئر کی مشکل ترین فلم ہے: دیپکا پڈکون

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیپکا پڈکون کا کہنا ہے کہ انکی نئی آنے والی فلم ”بجراﺅ مستانی“ انکے اب تک کے کیریئر کی مشکل ترین فلم ہے۔اداکارہ نے فلم کے پہلے گانے ”دیوانی مستانی“ کی لانچ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم نے انھیں جسمانی ، ذہنی اور جذباتی طور پر اپنے حصار میں جکڑے رکھا۔انکا مزید کہنا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنا ہر گز آسان نہیں ہے۔ 29سالہ اداکار ہ نے بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی کے معیار پر پہلی کوشش میں کوئی چیز کبھی پوری نہیں اتر سکتی۔دیپکا کا کہنا تھا کہ اگرچہ ڈائریکٹر کا رویہ سخت ہوتا ہے تاہم وہ انکے اس رویے سے بے حد مطمئن ہیں۔ ادکارہ نے بتایا کہ سجنے لیلا بھنسالی اپنے فنکار کے اندر چھپی صلاحیتوں کو بھانپنے والی آنکھ رکھتے ہیں اور ان سے وہ کام کروالیتے جن کا فنکار کو خود بھی ادراک نہیں ہو پاتا۔سنجے لیلا بھنسالی کی بجرا? مستانی میں رنویر سنگھ ماضی کے معروف جنگجو بجرا?، دیپکا بجرا? کی دوسری بیوی مستانی جبکہ پریانکا بجرا? کی پہلی بیوی کاشی بائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔بجرا? مستانی رواں سال 18دسمبر کو شاہ رخ خان کی ”دل والے“ کے ساتھ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…