اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کی تیاری شروع کردی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) بھارت ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ کی خوبرواداکارہ کترینہ کیف نے کام کا بوجھ کم کرکے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔کترینہ کیف اور رنبیر کپور بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی ہیں اورانہیں اکھٹے اسکرین پر جلوہ گر ہونے پر بے پناہ پذیرائی اور ستائش ملتی ہے اورہوسکتا ہے کہ عنقریپ ان دونوں کی جانب سے فلم مداحوں کو خوشخبری ملے۔بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کپورآج کل مزید فلمیں لینے سے انکاری ہیں تاکہ ان پر کام کا دباوٗ کم ہوسکے۔ افواہیں گردش میں ہیں کہ اس کا سبب یہ ہے کہ انہوں نے رنبیر کپورکے ساتھ شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔کترینہ کپور نے حال میں ہی جیکی چن کے ساتھ کنگ فو پانڈا نامی فلم کے کئے منع کیا ہے جو کہ ان کے لئے انتہائی منعفت بخش ثابت ہوتی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے روہت شیٹھی کی فلم ’’دل والے‘‘، سنجے لیلابھنسالی کی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ اور اشوتوش گوارکر کی فلم ’’موہن جو دڑو‘‘ میں بھی کام کرنے سے انکار کیا ہے۔کترینہ کی ایک قریبی دوست نے شادی کی خبر کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ ’’ یہ تو ہم جانتے ہیں کہ وہ کم رولز قبول کررہی ہیں لیکن اس کی وجہ سے لاعلم ہیں‘‘۔اب ہم کترینہ کیف کو رنبیر کپور کے ہمراہ شادی کے بندھن میں اس سال بندھتے دیکھیں یا اگلے سال یہ تو وقت بتائے گا لیکن کترینہ اتنے بڑے بڑے کردارمحض کسی عام سی وجہ کے سبب تو رد نہیں کررہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…