ممبئی(نیوز ڈیسک)بولی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کو گلوکاری کے میدان میں بھی کامیاب قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو میوزک ویڈیو میں بہترین بھارتی ایکٹ پیش کرنے پر 2015ءکے (ایم ٹی وی ) یورپ میوزک ایوارڈکا حقدار قرار دے دیا گیا ہے۔33سالہ اداکار ہ نے مونیکا ڈوگرا، انڈس کریڈ، دی سکا وینجرز اور یور چن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ کامیابی اپنے نام کی ہے۔کوانٹکو سٹار کا کہنا ہے کہ وہ اب بھارت ، افریقہ کے بہترین ایکٹ کے طور پر فتح حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں۔پریانکا چوپڑا کو آجکل وسیع پیمانے پرقومی اور بین الاقوامی پرستاروں کی حمایت حاصل ہے۔اداکارہ کی کامیابی کا راستہ کئی قسم کی کامیابیوں سے بھرا ہوا۔جن میں سے 2015ءکا یورپ موسیقی ایوارڈ بھی ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔پریانکا چوپڑا نے اپنا پہلا گانا ”ان مائی سٹی“2012ء میں ریلیز کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے اس گانے کی پہلے ہی ہفتے میں 130,000کاپیاں فروخت ہوئیں تھیں۔علاوہ ازیں ”ان مائی سٹی“این ایف ایل کے سنڈے نائٹ فٹ بال کے 2012-13ء کے سیزنز کا تھیم سانگ بھی رہا تھا۔اداکارہ و گلوکارہ کو ایوارڈ کی تین کٹیگریز کیلئے منتخب کیا گیا تھاجن میں بہترین گلوکارہ، بہترین گانااور بہترین ویڈیوشامل تھیں۔ایم ٹی وی یورپ میڈیا ایوارڈ کے فاتح قرار پانے والے فنکاروں کے ناموں کا اعلان 25اکتوبر کو میلان میں منعقد کی جانے والی تقریب کے دوران کیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں