بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

پیپلز چوائس ایوارڈ؛ پریانکا چوپڑا ”پسندیدہ اداکارہ“ کےلیے نامزد

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جن کی پہلی انٹرنیشنل امریکی ڈرامہ سیریز ٹی وی پردکھائی جارہی ہیے کو اس نئی سیریز میں بہترین اداکاری پر پیپلز چوائس ایوارڈ میں پسندیدہ اداکارہ کی کیٹیگری کے لیے نامز کرلیا گیاہے۔اس بات کا انکشاف خود پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ کسی انٹرنیشنل ٹی وی سیریز میں کام کرنے پر ہونے والی نامزدگی پر بہت خوش ہیں۔
پیپلز چوائس ایوارڈ میں پسندیدہ اداکارہ کی کیٹیگری میں پریانکا چوپڑا کا مقابلہ امبر والیٹا ، بیسٹی برانڈٹ ،کلیسٹا فلوک ہرٹ ، کرسٹینا ملن ، ڈینی ویسٹ ، جیمی لی کرٹس ، میگن گڈ۔ ایما رابرٹس، ایریکا کرسٹنسین ، جیمی الیگزینڈ ، جینیفرکارپینٹر ، لی مائیکل، میریکا گے ہارڈن اور ملیزا بینوسٹ سے ہے واضح رہے کہ سالانہ بنیا د پر ہونیوالے پیپلز چوائس ایوارڈ کے لیے فلم ٹی وی شوز اور موسیقاروں کی نامزدگیاں عوامی رائے سے کی جاتی ہیں جب کہ تمام کیٹیگریز کے لیے نامزدگیوں میں سے فاتحین کا اعلان عوام میں سے منتخب کیے جانے والے ارکان کرتے ہیں۔
ایوارڈ کے لیے ووٹنگ کا عمل سماجی رابطے کی ویب سائٹس ”فیس بک“ اور ”ٹویٹر“ پر شروع ہوچکا ہے جو 22 اکتوبر تک جاری رہے گا ہرکیٹگری میں سے پہلی پانچ پوزیشنوں پر آنیوالوں کے ناموں کااعلان 3 نومبر کو پریس کانفرنس کے دوران کیا جائے گا۔جب کہ ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب 6 جنوری کو لاس اینجلس میں ہوگی۔



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…