منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

میرے اور سلمان خان کے درمیان مثالی محبت ہے: سورج بر جاتیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بولی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف فلمسازسورج بر جاتیا کا کہنا ہے کہ سپر سٹار سلمان خان اور ان کے درمیان مثالی محبت کا رشتہ قائم ہے۔ رپورٹ کے حال ہی میں کہا جا رہا تھا کہ سلمان خان اور سورج برجاتیا کہ درمیا ن انکی نئی آنے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو “ کی موسیقی کی وجہ سے تنازعات پیدا ہو گئے تھے۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ سورج کو فلم کے گانوں کی تعداد میں کمی کر دینی چاہیے تاکہ فلم کا دورانیہ کم ہو سکے۔جبکہ سورج کا کہنا تھا کہ گانوں کی تعداد سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ تاہم فلمساز سورج بر جاتیا نے اپنے حالیہ انٹرویو کے کے دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ انکے اور سلمان خان کے درمیان ایسی کسی بنا پر کوئی جھگڑا نہیں چل رہا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایسے کسی ناخوشگوار واقعے کے بارے میں قطعی کوئی علم نہیں ہے۔واضح رہے سلمان خان اور سورج برجاتیا کا ساتھ گزشتہ دو دھائیوں کے طویل عرصے پر محیط ہے۔سلمان خان ”پریم رتن دھن پایو “ سے قبل سورج بر جاتیا کی فلموں ”ہم آپ کے ہیں کون“، ”میں نے پیار کیا“ اور ”ہم ساتھ ساتھ ہیں“میں اداکاری کر چکے ہیں۔ سلمان خان کی پریم رتن دھن پایو دیوالی کے موقع پر 12نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…