اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سوہا کی 1984کے سکھ مخالف فسادات پر فلم ”31اکتوبر“ پرسنسر نے اعتراض لگا دیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان اور اداکار ویر داس کی 1984 میں سکھ مخالف فسادات پر بنائی جانیوالی فلم 31 اکتوبرسنسر مسائل کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے جس کی وجہ سے فلم کی ریلیز 30اکتوبر سے آگے لے جائے جانے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کو چند روز قبل سنسر بورڈ کے سامنے سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے جمع کروایاگیاجہاں اس پر اعتراضات لگادیے ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ سنسر بورڈ کی طرف سے فلم سے متعدد مناظر نکالنے کا کہا گیا ہے اور فلم کے پروڈیوسرز اور ہدایتکار سوچ میں پڑگئے ہیں کہ ان مناظر کو کس طرح نکالا جائے کہ فلم کا اصل مرکزی خیال متاثر نہ ہو۔زرائع کا کہنا ہے کہ فلم جو 30اکتوبر کو ریلیزکی جانی ہے اور تاریخ پر بھی اعتراض کیا گیا ہے۔فلم کے ہدایتکار شیوجی لوتن پٹیل کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کا موضوع بہت حساس ہے اور سنسر بورڈ نے اس کے کچھ مناظر کم کرنے کا کہا ہے ہم سنسر کی طرف سے دی گئی تجاویز کے مطابق کہانی میں تبدیلی کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ہم جو کہانی سینما اسکرین پر دکھانا چاہتے ہیں کسی بھی طرح متاثر نہ ہو۔زرائع کا مذید کہنا ہے کہ فلم ساز کی پوری کوشش ہے کہ ایک ہی مرتبہ تمام اعتراضات دور کرنے کے علاوہ دیگر چیزیں جن کی وجہ سے بعد میں بھی رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے ختم کرکے فلم کو دوبارہ سنسر بورڈ کو سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے جمع کروا دیا جائے گا کیونکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ انتہائی اہمیت رکھتی ہے اور اگر یہ نکل گئی تو شاید فلم زیادہ اچھا بزنس نہ کرسکے۔واضح رہے کہ فلم 31 اکتوبر1984 میں ا س وقت کی وزیراعظم اندراگاندھی کے قتل اور اس کے بعد سکھوں کے قتل عام پر بنائی گئی ہے جس میں ایک ایسے خاندان کو دکھایا گیاہے جو فسادات کے دوران اوراس کے بعد اپنی بقا اور بحالی کی جدوجہد کرتا ہے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…