لاہور(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹاراوربی جے پی کے رہنما شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ آرٹ اورکلچر کوسرحدوں میں قید نہیں کیاجاسکتا۔ایکٹنگ، میوزک، رائٹنگ سمیت فنون لطیفہ کے تمام شعبے کسی سرحد کے محتاج نہیں ہو سکتے ان پرپابندی لگانا درست نہیں۔ ان خیالات کااظہار شتروگھن سنہا نے قومی اخبارسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات کومستحکم کرنے میں صرف آرٹ اینڈکلچرہی مثبت کردارادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جب بھی پاکستان آتا ہوں توپورا ملک اپنی چاہت اورمحبت نچھاورکرنے پرلگ جاتا ہے اوریہ سب میرے اس شعبے سے وابستگی کی بدولت ممکن ہوسکا ہے۔ میں فلموں میں ایکٹنگ کرتا تھا اورپاکستان میں میرے کام اورانداز کوپسند کرنے والوں کی بڑی تعداد بستی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب میں پہلی مرتبہ پاکستان گیا تھا جوپیارملا ، آج سے کہیں زیادہ پیارملتا ہے۔ پاکستانیوںکی جانب سے محبت اورچاہت کا سلسلہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے