کراچی (نیوزڈیسک)ماڈل ایان علی کو جامعہ کراچی بلانا مہنگا پڑا، طالب علم کا مستقبل داو پر لگ گیا،داخلہ منسوخ ہوا تو ملازمت بھی ہاتھ سے گئی ،اریب نے انتظامیہ کی جانب سے داخلہ بحالی کے لیے گورنرسندھ اور وائس چانسلر سے اپیل کردی۔جامعہ کراچی کے طالب علم اریب خان نے 13 اگست کو ایک پروگرام میں معروف ماڈل ایان علی کو مدعو کیا،جس میں طلبا اور اساتذہ سب نے ہی شرکت بھی کی ۔لیکن ایان علی کو بلانے کا سارا ملبہ دو طالب علموں پر گرا ، اریب خان کا داخلہ منسوخ اور جبکہ ایک اور سابقہ طالب علم کے جامعہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔داخلہ منسوخ ہونے کے بعد طالب علم اریب خان نے گورنر سندھ اور وائس چانسلر جامعہ کراچی سے اپیل کی ہے کہ اسے شوکاز کا جواب دینے کا موقع نہیں دیا گیا ، میرا داخلہ بحال کیا جائے تاکہ وہ تعلیمی سفر جاری رکھ سکے۔داخلہ منسوخ ہونے کے باعث اسے ملازمت سے بر طرف کردیا گیا ہے اور والدین کی اکلوتی اولاد ہونے کے باعث ان کی امیدوں کا سہارا بھی ہے ،داخلہ بحال نہ ہو اتو اس کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔