اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

میں نے موجودہ مقام اپنا اعتماد بحال کرتے ہوئے بنایا‘اداکارہ کنگنارناوت

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اداکارہ کنگنارناوت جو دس سال کے دوران اپنی پرفارمنس کے باعث بالی ووڈ میں سپراسٹار کی حیثیت سے اپنی پہچان بناچکی ہیں کا کہنا ہے کہ خواتین کو جو وہ کرنا چاہتی ہیں کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ایک وقت تھا جب میرا مذاق اڑایا گیا مگر میں نے اپنے اعتماد کو بحال رکھتے ہوئے خود کو تبدیل کرلیااورموجودہ مقام تک پہنچ گئی ان خیالات کا اظہار انھوں نے لندن میں منعقدہ خواتین کی عالمی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ ہویا ان کا خاندان انھیں ہر جگہ پر بے شمار رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے فلموں میں کام کرنے پر اعتراض کیا گیا مگر انھوں نے اس کی کوئی پروا نہیں کی کیونکہ میں اس بات کی قائل ہوں کہ خواتین کو اپنے کام کے سلسلہ میں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے اور نہی ہی وہ کس سے رائے لیں کیونکہ میرے نزدیک دوسروں کی رائے اکثر مقاصد کو تبدیل کردیتی ہے اور خواتین کو جو وہ کرنا چاہتی ہیں اپنی زمہ داری پر کرنا چاہیے ۔اس موقع پر کنگنا نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب میں پہلی مرتبہ کام کے سلسلہ میں باہر نکلی تو لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنانے کے علاوہ میرا بہت مذاق اڑایا اور مجھے ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر میں نے اپنی جدوجہد جاری جاری رکھی ۔بھارت میں خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں لڑکیوں کو ایک بوجھ تصورکیا جاتا ہے اور جب وہ دیکھتی ہیں کہ باپ نے ان کے بھائیوں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کررکھی ہیں تو وہ ان جیسا بننے کی کوشش میں بغاوت پر اتر آتی ہیں ۔اداکارہ کاکہناتھا معاشرے میں پائے جانے والے خواتین کے متعلق اس رحجان کا خاتمہ بہت ضروری ہے ۔ہمیں اس کے لیے بہت کچھ کرنا اور رول ماڈل پیش کرنا ہوگا جسے نوجوان خواتین اور ان کے والدین اپنا سکیں ۔28 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ صرف بھارت ہی نہیں دنیا میں ہر جگہ خواتین کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے اور ہمیں اس سلوک کا خاتمہ ان کے ساتھ ہمدردی کی بنا پر نہیں بلکہ انھیں اہمیت دیکر کرنا ہوگا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…