لاہو ر(نیوز ڈیسک) نامور اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ نوجوان فنکاروں کو دولت کے پیچھے بھاگنے کی بجائے اپنی پرفارمنس اور کارکردگی پربھرپور دینی چاہیے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں نئے فنکاروں کو بنیادی تربیت فراہم کرنے والا کوئی ادارہ نہیں ہے جس کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا ہے حکومت کو اس طرف بھی توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اچھااورپرفارمنس سے بھرپور کردار ہمیشہ سے میری اولین ترجیح رہا ہے میں تعداد کے بجائے معیار کو اہمیت دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ شوبز میں ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا ہر قدم پھونک کر رکھنا پڑتا ہے۔