کراچی(نیوز ڈیسک)31جولائی کو پاکستان میں بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پاکستانی فلم کراچی سے لاہور نے 5 کرورڑ سے زیادہ کا بزنس کرکے کسی پاکستانی فلم کا ایک نیا ریکارڈ بنادیا۔تقسیم ادارے آئی ایم جی ایس کے توسط سے ریلیز ہونے والی اس فلم کی کامیابی فلم کے فنکاروں نے فلم بینوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہی تو پاکستان میں جلد اچھی ،معیاری اور تفریح فلمیں بنتی رہیں گی ،کراچی سے لاہور میں عائشہ عمر، جاوید شیخ، شہزاد شیخ، یاسر حسین، احمد علی، اشیتا سید، رشید ناز، مقصود نے اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے فلم کے ڈائریکٹر وجاہت رف نے کہا ہم نے جب اس فلم کی منصوبہ بندی کی تھی پوری ٹیم کا یہ خیال تھا کہ پاکستان میں تفریحی فلموں کی شدت سے کمی محسوس ہورہی ہے ایسی فلم بننی چاہیے کہ لوگ سنیما آخر فلم سے لطف اندوز ہوسکیں،اس فلم کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ ہمارا فیصلہ درست ثابت ہوا،فلم بینوں نے فلم کو نہ صرف پسند کیا۔