ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مہیش بھٹ، عالیہ کی زندگی میں آنیوالے ہر شخص سے جلتے ہیں

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ فلمساز مہیش بھٹ کی اپنی بیٹیوں پوجا بھٹ اورعالیہ بھٹ سے محبت سے پوری انڈسٹری واقف ہے، مہیش بھٹ کا کہنا ہے ان کی عالیہ بھٹ سے محبت ایسی ہے کہ اس کی زندگی میں آنے والے ہر فرد سے انہیں حسد محسوس ہوتا ہے۔ عالیہ بھٹ کہتی ہیں کہ باپ بیٹی کا رشتہ بے حد انمول اور قیمتی ہوتا ہے اور یہ بھی ایک وجہ ہے کہ ان کے والد ان کے گرد موجود لوگوں سے حسد محسوس کرتے ہیں۔عالیہ بھٹ اپنی نئی فلم” شاندار “کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب میں موجود تھیں۔ اس فلم میں عالیہ اور پنکج کپور باپ بیٹی ہیں اور ان کے درمیان بھی تقریباً وہی رشتہ دکھایا گیا ہے جو اس سے قبل مہیش بھٹ اور پوجا بھٹ کی فلم” دل ہے کہ مانتا نہیں“ میں دکھایا گیا تھا۔ اس فلم میں باپ بیٹی کے تعلق کا اصل زندگی میں اپنے والد سے تعلق کا موازنہ کرتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ میرے والد میری زندگی میں موجود کسی بھی شخص سے جل جاتے ہیں، چاہے وہ کوئی بھی شخص کیوں نہ ہو۔ فلم شاندار میں بھی یہی تعلق دکھایا گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ شائقین اس فلم سے خود کو جڑا ہوا محسوس کریں گے۔شادی کی تھیم والی یہ فلم 22اکتوبر کو ریلیز ہوگی، اسے کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس میں عالیہ بھٹ اور پنکج کپور کے علاوہ شاہد کپور دکھائی دیں گے۔ وکاس بھل اس کے ڈائریکٹر ہیں



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…