جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

ہندوستان کا ماحول خراب کرنےوالے پاکستان میں رہتے ہیں‘ سیف علی خان

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ ہندوستان میں امن کا ماحول خراب کرنے والے بہت سے لوگ پاکستان میں رہتے ہیں، پہلے سے علم تھا کہ میری فلم فینٹم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں ملے گی۔اپنی فلم کی تشہیری تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیف علی خان نے کہا کہ میں جانتا تھا کہ اس فلم پر پاکستان میں پابندی لگ سکتی ہے اور اس اپیل پر مجھے کوئی حیرت نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی پاکستان میں حساس مسائل یا پاکستان کے بارے میں بننے والی فلموں پابندی لگتی رہی ہے۔واضح رہے کہ سیف علی خان اور کترینہ کیف کی اس فلم فینٹم کے ہدایتکار کبیر خان ہیں۔ فلم میں ممبئی حملوں کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے، حافظ سعید کا بھی اس فلم میں ذکر ہے اور حافظ سعید نے اس فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔حافظ سعید کا ذکر کرتے ہوئے سیف نے کہا کہ ممبئی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سب جانتے ہیں کہ اس واقعہ کا کون ذمہ دار ہے اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ ہم سب کو پتہ ہے کہ ہندوستان میں ایسا ماحول پیدا کرنے والوں میں سے بہت سے پاکستان میں رہتے ہیں اور یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے۔ سیف علی خان نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی حکومت اور سینسر بورڈ پہلے ایک بار اس فلم کو دیکھے گا اور پھر اس پر پابندی لگانے یا نہ لگانے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔فلم کے ہدایت کار کبیر خان نے کہا ہے کہ ان کی فلم فینٹم کی پاکستان میں نمائش رکوانے کی درخواست دینے والوں کو خود اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ میرا مشورہ ہے کہ پہلے حافظ سعید خود اپنے آپ کو دیکھ لیں پھر دوسروں کو نصیحت کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…