ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

لیونارڈو ڈی کیپریو میگزین کیخلاف ہرجانے کا مقدمہ جیت گئے

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ کے معروف اداکار لیونارڈو ڈیو کیپریو فرانسیسی میگزین کیخلاف ہرجانے کا مقدمہ جیت گئے ہیں تاہم میگزین نے ان پر ایک نیا الزام عائد کردیا ہے اور کہا کہ یہ مقدمہ صرف اس لئے قائم کیا گیا تھا کیونکہ لیونارڈو نسل پرست ہیں۔فلم ٹائی ٹینک سے شہرت پانے والے اداکار نے فرانسیسی میگزین ”اووپس “ کیخلاف مقدمہ قائم کیا تھا کہ ان کے بارے میں جھوٹی کہانی کی اشاعت سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، اس لئے فرانسیسی قانون جس قدر زیادہ سے زیادہ ہرجانہ ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے، میگزین ادا کرے، نیز ان کے وکلا کی فیس بھی ادا کرے۔ میگزین نے اپنی سٹوری میں دعویٰ کیا تھا کہ معروف سلیبریٹی ریہانہ ، لیورنارڈو کے بچے کی ماں بننے والی ہیں اور لیونارڈو یہ بچہ نہیں چاہتے ہیں۔ عدالت نے جھوٹا الزام لگانے اور دونوں کی نجی زندگی میں مداخلت کے الزام میں فیصلہ سنایا۔جون میں قائم ہونے والے اس مقدمے کے فیصلے کی رو سے لیونارڈو نو ہزار امریکی ڈالرز کے حقدار بنے ہیں۔ دلچسپ خبر یہ ہے کہ اب میگزین کے مالک کا کہنا ہے کہ لیونارڈو ایک نسل پرست شخص ہیں، اسی لئے انہوں نے یہ مقدمہ کیا۔ حقیقت میں لیونارڈو ہمیشہ ہی آرین ٹائپ لڑکیوں کے ساتھ وقت گزاری کرتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…