اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اداکار علی ظفر نے کہاکہ ملک میں تبدیلی لانے کے لیے کسی کو کھڑا ہونا چاہیے اور اس نظام کے خلاف آواز آٹھانی چاہیے ساتھ ساتھ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے۔علی ظفر نے اپنی زندگی میں بہت محنت کی ہے اور ان کا آنے والی نسل کو بھی یہی مشورہ ہے کہ چھوٹے راستوں کو اختیار کرنے کے بجائے زیادہ سے زیادہ محنت کریں۔اس انٹرویو کے دوران علی نے اپنی متعدد یادیں تازہ کی۔علی ظفر نے اپنے کیرئیر اور والد کے حوالے سے بتایا کہ ان کے والد کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ ایک سی ایس پی افسر بنیں کیوں کہ اس نوکری کی سوسائٹی میں کافی عزت کی جاتی ہے البتہ انہوں نے ان کے اس خیال کے خلاف جاتے ہوئے آرٹسٹ بننے کا ارادہ کیا کیوں کہ وہ ہمیشہ سے ہی اپنے کام سے خود کو منوانا چاہتے تھے۔علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والدین بہت محنت سے گھر چلاتے تھے اور انہیں اپنے والدین سے کچھ بھی مانگنے سے پہلے دو بار سوچنا پڑتا تھا۔ علی کے مطابق وہ آج جو کچھ بھی ہیں اپنی محنت سے ہیں جس پر انہیں فخر ہے۔