جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

کرینہ نے سیف سے ”دور“رہنے کا مطالبہ کردیا

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈکی خوبرواداکارہ کرینہ کپورنے اپنے شوہرسیف علی خان سے روزانہ 3 سے چار گھنٹے دوررہنے کا مطالبہ کردیا۔کرینہ کپورنے نہ صرف یہ کہ اپنے شوہر سیف بلکہ ہرکسی کو مذکورہ بالا اوقات میں ان سے دور رہنے اور انہیں تنہا چھوڑدینے کا کہا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم کے کردار کی تیاری میں مصروف ہیں۔کرینہ کپورجلد ہی آر۔ بلکی کی نئی فلم میں ایک انتہائی منفرد کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں جس میں ان کے مدمقابل ارجن کپور ہوں گے۔فلم میں کرینہ ایک ورکنگ ویمن کا کردار ادا کررہی ہیں اور ان کے بالمقابل ارجن کپور ایک نکمے شوہر کا سوانگ بھریں گے۔کرینہ نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ” میں سیف کو بتاچکی ہوں کہ میں اس کردار کو اپنے طور پر ادا کرنا چاہتی ہوں اور ایسا تب ہی ممکن ہے جب میں اس عورت کو سمجھ سکوں جس کا کردار مجھے ادا کرنے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ” اس لئے میں روزانہ لگ بھگ 4 گھنٹے تمام سماجی تعلقات اور اہل خانہ سے کنارہ کشی کرکے اس کردار کو سمجھوں گی“۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…