ممبئی (نیوز ڈیسک)رواں ماہ اگست ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن دونوں کے لیے بہت خاص ہے‘ رواں ماہ ابھیشک کی فلم ”آل ازویل“ ریلیز ہو گی اور ایشوریہ کی واپسی کی پہلی فلم ” جذبہ“کا ٹریلرجاری ہوگا-ابھیشیک اپنے کریئر سے خوش ہیں اور خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں-آج کل اپنی کبڈّی ٹیم کے حوالے سے مسلسل ٹی وی سکرین پر دکھائی دینے والے بالی وڈ کے اداکار ابھیشیک بچن جلد ہی اومیش شکلا کی فلم’ ’آل از ویل“ کے ساتھ سلور سکرین پر بھی نظر آئیں گے۔ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کھیلیں ہم جی جان سے‘ ابھیشیک کی بطور سولو ہیرو آخری فلم تھی اور اب پانچ برس بعد سولو ہیرو کے طور پر ان کی یہ فلم آرہی ہے۔فلم انڈسٹری میں ابھیشیک کو آئے اب پندرہ برس ہوگئے ہیں اوراس دوران انھوں نے کئی فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔لیکن ابھیشیک کی مانیں تو انھیں خود اب تک کی کوئی اپنی فلم پسند نہیں ہے۔وہ کہتے ہیںمجھے میری کوئی فلم پسند نہیں ہے۔ جب بھی میں اپنی فلم دوبارہ دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ اس سین کو اور اچھی طرح سے کر سکتا تھا۔اپنی ناکام فلموں کے بارے میں ابھیشیک کہتے ہیں ہر ناکام فلم سے میں نے کافی کچھ سیکھا ہے لیکن ہاں میں نے اب تک جتنی بھی فلمیں کی ہیں انھیں لے کر کوئی افسوس نہیں ہے۔ابھیشیک اپنے کریئر سے خوش ہیں اور خود کو خوش نصیب سمجھتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایسے بہت کم لوگ ہیں جو اتنے برس تک انڈسٹری میں کام کر پاتے ہیں۔ابھیشیک کا خیال ہے کہ اگر آپ کسی مشہور اداکار، پیشکار یا ہدایتکار کی اولاد ہیں تو انڈسٹری میں آنا زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔اپنے والد کے نام کا دباو¿ ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ابھیشیک کہتے ہیں ’نہیں مجھے کسی قسم کا دباو¿ کبھی محسوس نہیں ہوا ہے اور نہ ہی مجھے اس سے کوئی نقصان پہنچا ہے۔ویسے یہ مہینہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن دونوں کے لیے بہت خاص ہے۔ اس ماہ جہاں ابھیشیک کی فلم’ ’آل از ویل“ ریلیز ہوگی وہیں بچی کی پیدائش کے بعدایشوریہ کی واپسی کے بعد پہلی فلم ”جذبہ“ کا ٹریلر بھی اگست میں ہی متعارف کیا جائےگا۔
اگست ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کےلئے بہت خاص ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
صرف سرکاری ریٹ پر زمین کا معاوضہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی برقرار، متعدد علاقوں میں بارش کا امکان
-
اسلام آباد ؛شاہین چوک پر فائرنگ، بیچ بچاؤ کرانے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن شہید
-
غیر ملکی خواتین مبینہ اغواء ، زیادتی کیس کو لاہور پولیس دیکھےگی یا سی سی ڈی ؟ ڈی آئی جی آپریشنز نے...



















































