جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

یوم آزادی پر پیش کی جانے والی فلم ”مور“کا میوزک ریلیز

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)انور مقصودکی نغمہ نگاری اور اسٹرنگز کی کمپوزیشن سے سجی فلم مور کی موسیقی ریلیز کردی گئی ہے۔ فلم 14اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اسٹرنگز کی موسیقی، انورمقصود کے دلوں میں ا±تر جانے والے نغمے، خوبصورت کاسٹ اور جاندار اداکاری سے سجی فلم”مور“ کا میوزک مقامی سنیما میں لانچ کیا گیا۔ آزاد فلم کمپنی اور مانڈوی والا انٹرٹینمٹ کی مشترکہ پیشکش کے لیے جیو فلمز نے تعاون کیا ہے۔ فلم ”مور“ کے گانے معروف بینڈ اسٹرنگز نے کمپوزکیے ہیں۔ اسٹرنگز بینڈ کا کہنا ہےکہ انہوں نے اپنی مخصوص پہچان اور ڈگر سے ہٹ کر کام کیاہے۔فلم کے ڈائریکٹر جامی کا کہنا ہے کہ ”مور“سچی کہانی پر مبنی فلم ہے، امید ہے ”مور“ فلم بینوں کو ضرور پسند آئے گی۔ معروف ادیب اور نغمہ نگار انور مقصود نے کہا کہ فلم کسی بھی طرح سے بین الاقوامی معیار سے کم نہیں۔فلم ”مور“ کی اسٹار کاسٹ نے میوزک لانچنگ تقریب میں بھرپور شرکت کی، پوسٹر اور سی ڈیز بھی سائن کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…